the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

5 فروری کو ہونے والے دہلی اسمبلی انتخابات میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

عام آدمی پارٹی
کانگریس
بی جے پی

(ایجنسیز)

فلسطین میں اسلامی تحریک مزاحمت[حماس] کے شعبہ امور پناہ گزین کے زیراہتمام ہونے والے ایک سروے میں غزہ کی پٹی میں مختلف مہاجر کیمپوں میں رہائش پذیر 95 فی صد  پناہ گزینوں نے اپنے آبائی شہروں میں واپسی کی فوری آمادگی کا اظہار کیا ہے۔ فلسطینی پناہ گزینوں کا کہنا ہے کہ وہ  جلد از جلد اپنے آبائی شہروں میں جانے کے لیے تیار ہیں۔

 مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق حماس کے زیراہتمام سروے جائزے میں صرف غزہ کی پٹی میں موجود پناہ گزینوں کی رائے معلوم کرنے کی کوشش کی گئی۔ سروے جائزے میں مجموعی طور پر 914 پناہ گزینوں نے حصہ لیا، جن میں 



اٹھارہ سال سے زیادہ عمر کے 447 خواتین اور 467 مردوں نے اپنی رائے کا اظہار کیا۔

 اسی سروے میں فلسطینی پناہ گزینوں سے پوچھا گیا کہ آیا وہ فلسطینی اتھارٹی اور اسرائیل کے درمیان امن سجھوتے کے حامی ہیں یا مخالف تو اس کے جواب میں 96 فی صد رائے دہندگان نے صہیونی ریاست کے ساتھ امن معاہدے کی مخالفت کی۔

فلسطینیوں کے حق واپسی پر سمجھوتے سے متعلق سوال پر95 اعشاریہ ایک فی صد شہریوں کا کہنا تھا کہ وہ ایسے کسی معاہدے کو تسلیم نہیں کریں گے۔ فلسطینی پناہ گزینوں کو کسی دوسرے ملک میں مستقل سکونت فراہم کرنے یا حق واپسی سے محروم کرنے کا کوئی معاہدہ قبول نہیں کیا جائے گا۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.